سولیا 4؍جولائی (ایس او نیوز)تاخیر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سولیا کے بالپا گاؤں میں 2جولائی کوسوائن فلو کی وجہ سے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی ہے۔ ہلاک ہونے والے شخص کا نام پروین گوڈا(۳۸سال) بتایا جاتا ہے۔
کہتے ہیں کہ پچھلے دو تین ہفتوں سے گوڈا کی طبیعت خراب چل رہی تھی، مگر اسے کیا بیماری ہوگئی ہے اس کا پتہ چل نہیں پایا تھا۔جب دیرلکٹے کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں اسے علاج کے لئے داخل کیا گیا تو اس کے خون کا معائنہ کرنے پر پتہ چلا کہ وہ سوائن فلو کا شکار ہوگیا ہے۔آئی سی یومیں رکھ کر اس کا علاج کرنے کی کوشش کی گئی مگر علاج کارگر نہ ہونے کی وجہ سے وہ فوت ہوگیا۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر رام کرشنا راؤ نے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی کوسردی بخار اور گلے میں دردکی شکایت ہوتو وہ فوری طورپر پرائمری ہیلتھ سینٹر سے رجوع ہوں اور اپنے علاج کے سلسلے میں کوئی کوتاہی نہ کریں۔